اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں جبالیا کے علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ دونوں نوجوان فلسطینی صیہونی بستیوں کی جانب آتش گیر پتنگیں اور غبارے بھجوانے میں ملوث تھے۔ تیس مارچ سے شروع ہونے والے واپسی مارچ کے بعد غزہ کے قریب واقع صہیونی بستیوں پر آتش گیر مادے سے لیس غبارے اور پتنگیں چھوڑنے کا عمل اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جدوجہد کا ایک ذریعہ بن گیا ہے۔گذشتہ اٹھارہ ہفتے سے جاری واپسی مارچ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی وحشیانہ بربریت میں اب تک ایک سو پچپن سے زائد فلسطینی شہید جبکہ سولہ ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
.......
/169